انٹونی بلینکن کی فلسطینی صدراور اسرائیلی وزیراعظم سے الگ الگ ٹیلی فون پرگفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی وزیر خارجہ نے منگل کے روز فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے الگ الگ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدرعباس کے ساتھ بات چیت میں وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے مغربی کنارے میں جاری تشدد کے بارے میں واشنگٹن کی مسلسل تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیان کے مطابق بلینکن نے فلسطینی عوام کی آزادی اور سلامتی کو فروغ دینے اور معیارِزندگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں رہ نماؤں نے فلسطین کے دیرینہ تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت اور اس کی افادیت کو معرض خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کی مخالفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔یہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی یہودی آباد کاروں کے لیے تعمیرکردہ غیر قانونی بستیوں کا بالواسطہ حوالہ ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکا کے عزم کا اعادہ کیا۔

محکمہ خارجہ کے مطابق بلینکن اور نیتن یاہو نے اسرائیل کے علاقائی انضمام کو وسعت دینے اور ایران کی جانب سے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

بلینکن نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی آزادی، سلامتی اور خوش حالی کو یقینی بنانے سے متعلق پالیسیوں کے لیے امریکا کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں