سعودی عرب: اسکولوں میں موسیقی سکھانے کےلیے پہلا دو سالہ ڈپلوما کورس متعارف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں اسکولوں میں بچوں کو موسیقی سکھانے کے لیے اساتذہ کی اہلیت کی خاطر دو سالہ ڈپلوما کورس متعارف کرایا گیا ہے۔ ڈپلوما کورس کا آغاز رواں ماہ ستمبر میں ہوگا۔

ریاض میں ہاؤس آف میوزک ہائر انسٹی ٹیوٹ نے وزارت ثقافت سے منظور شدہ پہلا میوزک ڈپلومہ شروع کیا ہے جو مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا موسیقی لرننگ کورس ہے۔یہ تعلیم اور موسیقی کی کارکردگی کے ٹریکس کے ذریعے تعلیم کے میدان میں ایک معیاری پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے اور نئی نسل کے مستقبل کی امنگوں کے مطابق اقدام ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر معتز الشبانہ نے پیر کے روز انسٹی ٹیوٹ کے ہیڈ کوارٹر میں وزارت ثقافت برائے قومی شراکت داری اور ترقی کے انڈر سیکرٹری نھیٰ قطان ، صحافیوں، موسیقاروں اور دیگر افراد کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ڈپلومہ پروگرام ستمبر کے مہینے میں شروع ہوگا۔ یہ دو سالہ کورس ہے۔ یہ پروگرام موسیقی کی ثقافت کو ایک آفاقی زبان کے طور پر پھیلانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور دیگر ثقافتوں کے ساتھ رابطے کے لیے ایک پل کا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ پروگرام میں دو ٹریک شامل ہیں۔ پہلا موسیقی کی تعلیم اوردوسرا موسیقی کی کارکردگی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں