سعودی عرب میں سینما گھرکھلنے کے بعد سینما کی آمدنی 3 ارب ریال سے تجاوز کرگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے آڈیو ویژوئل میڈیا نے سنیما سیکٹر کی تحقیقات کا انکشاف کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں سینما گھر کھلنے کے بعد سے 51 ملین ٹکٹ فروخت ہوئے اور مملکت کو سینما سےحاصل ہونے والی آمد 3 ارب ریال سے تجاوز کر گئی۔

مملکت میں ڈسپلے اسکرینوں کی تعداد 620 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ مملکت میں سینما گھروں کی تعداد 69 سے تجاوز کر گئی۔ سینما گھروں کی نشستوں کی 64,000 سے زیادہ ہے۔ سعودی عرب کے 20 سے زیادہ شہروں میں 7 سے زیادہ سینما آپریٹرزکام کررہے ہیں۔

آڈئو وژول اتھارٹی نے بتایا کہ دکھائی جانے والی سعودی فلموں کی تعداد سے تجاوز کر گئی، جب کہ باکس آفس پر "ٹاپ گن: ماورک" سب سے دیکھی گئی فلم قرار دی جاتی ہے۔ اس فلم کی بارہ لاکھ سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوئیں اور 84 ملین ریال سے زیادہ کی آمدنی حاصل ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں