مصر:قاہرہ میں عمارت منہدم ہونے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے اقامتی علاقے میں بدھ کے روز ایک عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قاہرہ کے اسی علاقے میں رواں موسم گرما کے اوائل میں ایسا ہی ایک حادثہ پیش آیا تھا۔مصر کے سرکاری اخبار الاہرام کے مطابق محنت کش طبقے کے علاقے حدایق القبا میں واقع ایک گلی میں چار منزلہ عمارت منہدم ہوئی ہے اور اس واقعے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

17 جولائی کو اسی محلّے میں واقع ایک اور عمارت منہدم ہونے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ان میں ایک ہی خاندان سات افراد بھی شامل تھے۔

مصر میں حالیہ برسوں کے دوران میں متعدد بوسیدہ عمارتیں منہدم ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ایسے حادثات عمارتوں کی خستہ حالی کے علاوہ منصوبہ بندی کے قوانین کا احترام نہ کرنے کی وجہ سے بھی پیش آتے ہیں۔

اگرچہ عمارتیں گرنے کے واقعات قاہرہ سے باہر بھی رونما ہوتے رہتے ہیں ، لیکن براعظم افریقا کے دوسرے سب سے زیادہ آبادی والے شہر قاہرہ میں صورت حال خاص طور پرزیادہ سنگین ہے۔اس کی آبادی دوکروڑ نفوس سے زیادہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں