سعودی عرب میں مالی فراڈ پر 11 پاکستانیوں کو 7 سال سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں مالی فراڈ میں ملوث 11 پاکستانیوں کو قید اور ملک بدری کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ یہ گروہ لوگوں کو ان کی بینک اسٹیٹمنٹس اپ ڈیٹ کرنے کے لیے دھوکہ دیتا تھا۔

سعودی فنانشل فراڈ پراسیکیوشن نے اس مجرمانہ تنظیم کے خلاف تفتیشی عمل مکمل کیا۔

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے متاثرین کو ان کا بینک ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کے بہانے ٹیکسٹ میسجز اور کال کرکے ان کا ذاتی ڈیٹا حاصل کیا اور ان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر کے رقم نکلوا لی۔

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق، عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ہر شخص کے لیے 7 سال سزا اور سزا کے خاتمے کے بعد انہیں ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں