العلا ڈیزائن ایوارڈ کے 5 فاتحین کا اعلان کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں العلا آرٹس نے العلا ڈیزائن ایوارڈ کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کردیا۔ یہ وہ پانچ فاتحین ہیں جنہیں ابھرتے ہوئے اور پیشہ ور ڈیزائنرز کی طرف سے وسیع ردعمل ملا ہے۔ انہوں نے العلا کے ورثہ، قدرتی مناظر اور فنی وراثت کو اپنے تخلیقی کاموں سے نمایاں کیا اور اعزاز کے مستحق ٹھہرے۔

فاتحین کا اعلان پیرس ڈیزائن ویک کے دوران کیا گیا۔ ان پانچ کے ساتھ دیگر افراد نے بھی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ ان سب کے تخلیقی کاموں کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گیلری ایم آر میں بین الاقوامی ڈیزائنر ہیرو ساویج کی طرف سے شروع کی گئی نمائش میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یہ نمائش 8 اور 16 ستمبر کے درمیان منعقد کی جارہی ہے۔

یہ ایوارڈ العلا میں ڈیزائن، تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کے شعبوں کو آگے بڑھانے کے لیے رائل کمیشن فار العلا گورنریٹ کے اقدامات میں سے ایک ہے۔ یہ ’’العلا ویژن‘‘ کے تحت اہداف کے حصول کے تحت سرگرمیوں میں سے ایک سرگرمی ہے۔ العلا ویژن کا مقصد معیشت کی ترقی اور اس میں تنوع لانا اور ٹیلنٹ کو بااختیار بنانا ہے۔ اس کے ساتھ "الدیرہ سکول پبلیکیشنز" کے عنوان سے ایک کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔ اسی ضمن میں العلا ڈیزائن ریذیڈنسی اور العلا ڈیزائن سپیس کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

جیتنے والے کاموں میں سعودی عرب کی ’’ شدّہ‘‘ سٹوڈیو کا کام ’’ طوی‘‘ شامل ہے۔ بھارت کے معروف پروڈکٹ ڈیزائنر گنجن گپتا کا ’’ نباتاتی ٹی سیٹ‘‘ شامل ہے۔ طیب کا "العلا لینڈز: ڈیٹ سرونگ کلیکشن" شامل ہے۔ یہ ایک مشترکہ لبنانی- سعودی ڈیزائن ہے۔ تیونس کی سارہ حفیظ کا "وراثتی بخور کا مجموعہ" شامل ہے۔ اسی طرح فرانسیسی ڈیزائنر ایمان ملہ کا "تیل لالٹین" شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں