دبئی کا تربیتی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ : دو پائلٹوں کی تلاش جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات میں دو پائلٹوں پر مشتمل تربیتی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ دبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے بعد ایک ایرو گلف ہیلی کاپٹر دو پائلٹوں کے ساتھ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا، تاہم طیارے کے عملے کی تلاش جاری ہے۔

اتھارٹی کو تقریباً 8:30 بجے اپنے ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ سے حادثے کی رپورٹ موصول ہوئی۔

ہیلی کاپٹر جمعرات کی شب گر کر تباہ ہوا جب پائلٹ رات کی تربیتی پرواز پر تھے۔

بیان کے مطابق، دونوں پائلٹوں کا تعلق مصر اور جنوبی افریقہ سے تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں