مسجد حرام کی زیارت کے موقعے پر کن پانچ آداب کا خیال رکھیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے #في_القلب_يا_مكة کےعنوان سے زائرین کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات میں مسجد حرام میں زیارت کے آداب اور پانچ قرینے بیان کیے گئے ہیں۔

وزارت حج نے وضاحت کی کہ مسجد حرام میں جانے کے آداب میں " خوشبو لگانا، بہترین لباس پہننا، مسجد میں داخل ہونےکی دعا پڑھنا اور داخل ہوتے وقت دایاں پاؤں پہلے داخل کرنا ہے " شامل ہیں۔

وزارت حج نے "ایکس" پلیٹ فارم [سابقہ ٹویٹر] پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ "سکون اور وقار کو برقرار رکھنا" اور "مسجد کی صفائی اور پاکیزگی کو برقرار رکھنا" عظیم الشان مسجد میں آنے کے آداب میں سے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں