سرڈھانپنا اپنی، مصرمیں لڑکیوں کے نقاب پر پابندی عاید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری حکومت نے اگلے تعلیمی سال کے دوران اسکولوں میں طالبات اور معلمات کے نقاب پہننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پابندی کا نفاذ 30 ستمبر سے شروع ہونے تعلیمی سال سے ہوگا۔

سرڈھانپنا اپنی مرضی

مصری وزیر تعلیم رضا حجازی نے کہا کہ سر کے بالوں کو ڈھانپنا اختیاری ہے آپشن ہے مگر اسکولوں میں آنےوالی طالبات کے لیے چہرے کا نقاب نہ کرنا بنیادی شرط ہوگی۔

وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ بچیوں کے والد یا سرپرست کو اپنی بیٹی کی پسند سے آگاہ ہوگا۔ کسی شخص یا ادارےکو اسکولوں میں طالبات کے نقاب اور حجاب کے حوالے سے دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں۔

وزارت تعلیم نے گورنریوں میں ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں سرپرست کے موقف کو معلوم کریں۔ یونیفارم کے رنگ کے تعین کے سلسلے میں، اسکول کا بورڈ آف ڈائریکٹرز، بورڈ آف ٹرسٹیز، والدین اور اساتذہ کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں