ویڈیو دل تھام کر دیکھیے: فٹ بال کھیلتے نوجوان پہاڑی سے نیچے جا گرے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پہاڑی علاقے میں سعودی نوجوانوں کو فٹ بال کھیلتے اور دوران دو نوجوانوں کے بھاگتے ہوئے پہاڑی سے گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ سعودی عرب کے علاقے جازان کے مشرق میں جبل عثوان میں بنی مالک گورنری میں پیش آیا۔

ویڈیو کلپ میں وہ لمحہ دکھایا گیا ہے جب دو نوجوان جو فٹ بال کھیل رہے تھے۔ فٹ بال کے گول پر گیند کو کک مارتے ہوئے پہاڑ سے گرے۔

ایک مقامی شہری حسین یحییٰ حتروش نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ القرن عثوان گاؤں کے اسٹیڈیم کی سطح سمندر سے تقریباً 1500 فٹ بلند ہے اور اس کی لمبائی تقریباً 50 میٹر اور چوڑائی 15 ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ایونٹ ایک مقامی دوستانہ ٹورنامنٹ تھا، جس کا عنوان "دی ایسٹرن لیگ" تھا

انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم کے 5 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

گراؤنڈ کے ایک کونے سے نیچے لڑھکنے والے کھلاڑی خالد حیان حتروش اور عبدالرحمان حسن جبران معمولی زخمی ہوئے اور ان کی ٹیم نے میچ جیت لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں