’حادثے کے دوران چیتے جیسی پھرتی‘ اس شخص کو سول ڈیفنس میں ہونا چاہیے

سعودی شہری کا چیتے کی سی پھرتی کے ساتھ گاڑی میں لگی آگ بجھانے کا واقعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ایک پٹرول اسٹیشن پر اچانک گاڑی میں لگنے والی آگ اور اسے بجھانے کی کوشش سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو پانی کا لمبا پائپ پکڑے چیتے کی سی پھرتی کے ساتھ گاڑی کے اندر لگنےوالی آگ کو بجھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گاڑی میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی تھی جب گاڑی ایک ایندھن اسٹیشن پر کھڑی تھی اور اس میں ایندھن بھرا جا رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو پر صارفین کی طرف سے تحسین سے بھرپور رد عمل سامنے آیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ سعودی شہری نے چیتی کی سی تیزی دکھا کر گاڑی کو لگی آگ بجھانے کے ساتھ اسے اور پٹرول اسٹیشن کو ایک بڑے نقصان سے بچا لیا۔

اس ویڈیو کو اس سے قبل "X" ٹویٹر پلیٹ فارم پر ٹویٹ کرنے والوں کی طرف سے سراہا جا رہا ہے اور اس کی ہمت اور طرز عمل کی داد دی جا رہی ہے۔

ان میں سے ایک نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ یہ بہت خطرناک تھا‘۔

ایک اور صاحب نے لکھا کہ گاڑی میں آگ بجھانے والے کو’سول ڈیفنس میں رکھنا چاہئے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں