سعودی عرب میں دانتوں کے پیشے کو35 فی صد مقامی بنانے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی حکومت نے دانتوں کے پیشے کو زیادہ سے زیادہ مقامی سطح پراپنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے وزارت صحت کی شراکت سے 29 شعبان 1445ھ بہ مطابق 10 مارچ 2024ء سے نجی شعبے میں دانتوں کے پیشے کو 35 فیصد تک قومیانے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

یہ اقدام دونوں وزارتوں کی کوششوں کا ثمرہے جس کا مقصد شہریوں کے لیے زیادہ حوصلہ افزا اور نتیجہ خیز ملازمت کے مواقع فراہم کرنا اور مملکت کے مختلف علاقوں میں خواتین شہریوں کو دانتوں کے پیشے سے منسلک کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

وزارت صحت نے وضاحت کی کہ وہ اس فیصلے کی پیروی اور عمل درآمد کے لیے بھرپور طریقے سے کام کرے گی جو لیبر مارکیٹ میں شراکت داری کی سطح میں اضافے کا موجب بنے گی، کیونکہ وزارت صحت لیبر مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق دانتوں کے پیشے کے نفاذ کی نگرانی کرے گی۔

وزارت صحت نےباور کرایا کہ نجی شعبے کے ادارے وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی طرف سے فراہم کردہ مراعات اور امدادی پروگراموں سے مستفید ہوں گے تاکہ انہیں سعودیوں کو ملازمت دینے میں مدد ملے۔

وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے اپنی ویب سائٹ پر پیشوں کو مقامی بنانے اور مطلوبہ فیصد کی تفصیلات پبلش کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اس حوالے سے ضروری طریقہ کار اور ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں