مسجد حرام میں معذور افراد کی آسانی کے لیے کیا سروس فراہم کی گئی ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے مسجد حرام میں معذوری سے دوچار زائرین، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی سہولت اور آسانی کی خاطر غیرمعمولی اقدامات اور سروسز فراہم کی ہیں۔

معذور افراد کے مسجد حرام میں نقل وحرکت، ان کی صحت اور عبادت کی ادائی کے لیے انہیں خدمت فراہم کی گئی ہے۔

سہولیات کی فراہمی کے نتیجے میں مسجد حرام کے صحنوں اورنماز کے ہالوں میں معذور زائرین سہولت کے ساتھ عبادت کرتے ہیں۔ معذور افراد کے لیے مختص ہالوں میں صحت وصفائی کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے ان جگہوں پر وقفے وقفے سے جراثیم کش اسپرے کیا جاتا ہے جب کہ معذور نمازیوں کی آسانی کے لیے ان تک مشروبات اور زم زم کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

معذوری سے دوچار مرد زائرین کے لیے کنگ فہد ایکسپینشن میں تین ہال مختص ہیں۔ ایک ہال پہلی منزل کے گیٹ 91کے سامنے، فرسٹ فلور کے شبیکہ پل کے سامنے گیٹ 68، گراؤنڈ فلور گیٹ 68 سے معذور زائرین ان ہالوں میں داخل ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح معذور خواتین کے لیے 3 ہال مختص ہیں۔ یہ تینوں شاہ فہد توسیعی حصے میں واقع ہیں۔ گیٹ 88 گراؤنڈ فلور پر اور گیٹ 65 سے پہلی منزل پر اور مصلیٰ میں کنگ فہد توسیع میں گیٹ 15 سے ان ہالوں میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔

مسجد حرام سے صحن مطاف تک آنے والی دستی گاڑیوں کے لیے بھی اہم راستے مختص کیے گئے ہیں، جن میں پہلا اجیاد پل ہے، جو مغربی صحن میں واقع ہے۔ یہ مطاف کی پہلی منزل کی طرف جاتا ہے۔ور دوسرا راستہ گیٹ 64 کے ساتھ والے شبیکہ پل سے ہوتے ہوئے مشرقی صحنوں سے مروہ کی طرف نکلتا ہے۔

یہ دروازے مسجد حرام کے مختلف حصوں میں واقع ہیں جن میں مرکزی دروازے اور اندرونی دروازے ہیں۔ بصارت سے محروم زائرین کو بریل کی مدد سے مسجد حرام میں نقل وحرکت کی راہ نمائی کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں