ابوظبی میں 50 بلین ڈالر کی عالمی سرمایہ کاری منیجمنٹ کمپنی کا قیام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ابوظبی میں خود مختار عالمی متبادل سرمایہ کاری مینجمنٹ کمپنی "لونیت" کا آغاز کیا گیا۔ نئی کمپنی کے زیر انتظام اثاثوں کی کل مالیت $50 بلین سے زیادہ ہے۔

کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق کمپنی نجی منڈیوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے اور یہ شمیرا انویسٹمنٹ ایل ایل سی کی انتظامی ٹیم کی ملکیت ہے۔

جمعہ کو ایک بیان میں کہا گیا کہ نئی کمپنی نجی ایکویٹی، وینچر کیپیٹل، کریڈٹ، حقیقی اثاثوں اور عوامی ایکوئٹی میں سرمایہ کاری کرے گی۔

توقع ہے کہ یہ سرمایہ کاری مینجر چوتھی سہ ماہی میں کام شروع کرے گا اور بعد ازاں اسے شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا میں دفاتر کے ساتھ عالمی سطح پر توسیع کی جائے گی۔

خلیفہ السویدی، مرتضیٰ حسین اور سیف فکری ''لونیت'' کے انتظامی شراکت دار ہیں اور کمپنی 150 سے زائد ملازمین رکھے گی جن میں تقریباً 80 سرمایہ کاری کے ماہرین شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں