ایرانی فوج نے تیل سمگلنگ پر دو بحری جہاز قبضہ میں لے لئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے پاسداران انقلاب کی بحری افواج نے پاناما کا جھنڈا لہرانے والے دو بحری جہازوں کو حراست میں ے لیا جو 15 لاکھ لیٹر ایندھن سمگل کر رہے تھے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ’’تسنیم‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ جہاز گزشتہ چند دنوں کے اندر روکے گئے ہیں۔ دونوں جہازوں کا عملہ مختلف ممالک کے 37 افراد پر مشتمل ہے۔ گزشتہ مئی میں امریکی بحریہ نے کہا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں پاناما کا جھنڈا لہرانے والے آئل ٹینکر کو پکڑ لیا ہے۔

امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے ایک بیان میں کہا کہ آئل ٹینکر کا نام "نیووی" ہے اور ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے آئل ٹینکر کو پلٹنے اور بندر عباس کے ایرانی ساحل کے قریب ایرانی علاقائی پانیوں کی طرف جانے پر مجبور کیا۔ ایرانی ایجنسی تسنیم نے ذرائع کا ذکر کیے بغیر کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری افواج نے آبنائے ہرمز کے پانیوں میں ایک غیر قانونی غیر ملکی آئل ٹینکر کو حراست میں لے لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں