’’ کیمل آئیز پروجکیٹ‘‘ ٹریفک حادثات کم کرنے کیلئے سعودی شہری کی ایجاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایک اختراعی آئیڈیا کے ساتھ ایک سعودی محقق نے نئی ایجاد پیش کردی ہے۔ یہ ایجاد سڑک پر ہونے والے ٹریفک حادثات کو کم کرنے میں معاون ہے۔ ’’ کیمل آئیز‘‘ کے نام سے یہ ایجاد خاص طور پر غلط اوور ٹیکز کو کم کرتی ہے۔

سعودی محقق نے سعودی اتھارٹی برائے انٹلیکچوئل پراپرٹی سے پیٹنٹ حاصل کیا۔ اس کے بعد اس بہترین ایجاد پر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

کنگ خالد یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ محقق ’’حاصل الاسمری‘‘ نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو عالمی جدت طرازی کی نمائشوں میں سعودی شرکت کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ جدید نظریات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں عالمی ترقی کے بارے میں سیکھنے کی قوم کو اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا تعلق مصنوعی ذہانت کی تکنیکوں کو استعمال کرکے روڈ سیفٹی کی سطح کو بلند کرنے سے ہے۔ اس کا مقصد حادثاتی طور پر اوور ٹیکنگ کے واقعات اور ہائی ویز پر آوارہ اونٹوں سے ٹکرانے کے حادثات کو کنٹرول ہے۔ اس یونٹ میں موشن سینسرز لگے ہیں جو راستے کے رنگ کا تعین کرتے ہیں۔ یہ ایجاد ڈرائیور کو اوور ٹیک کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے امکان سے آگاہ کرتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "کیمل آئیز" کا نام منتخب کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس سے قبل جو ٹیکنالوجی ہم نے تیار کی تھی وہ ’’ کیٹ آئیز‘‘ تھی۔ ہم نے اسے ایک سمارٹ پیس میں تبدیل کر دیا۔ ایک مسئلہ جسے ہم حل کرنے کے خواہاں ہیں وہ سڑکوں پر آوارہ اونٹوں سے ٹکرانا ہے۔ اس لئے ہم نے اس ایجاد کا نام ’’ کیمل آئیز‘‘ رکھا۔

انہوں نے مزید کہا ہمیں یہ خیال ہمارے اردگرد کے مسائل کا جائزہ لینے سے پیدا ہوا ۔ سعودی اتھارٹی نے ملائیشیا میں کوالالمپور نمائش میں پہلی پوزیشن اور گولڈ میڈل اور جنیوا انوویشن ایگزیبیشن میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ مونشات انوویشن ایگزیبیشن میں دوسرا مقام اور ٹرانسپورٹ ہیکاتھون میں چوتھا مقام حاصل کیا۔

حاصل الاسمری نے مزید کہا اللہ کا شکر ہے میرے پاس 8 پیٹنٹ درخواستیں ہیں جن میں سے میں نے تین پیٹنٹ حاصل کیے ہیں۔ ایک پروجیکٹ ٹریفک حادثات سے بچاتا ہے۔ ایک پروجیکٹ جنگل میں لگنے والی آگ کے لیے تیار کیا ہے۔ ایک پروجیکٹ المسجد الحرام اور المسجد النبوی کی چھتوں اور اطراف کے ٹاورز کی صفائی کا پروجیکٹ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں