ابتسام الشہری سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سرکاری ترجمان مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ رابطے بڑھانے کے لیے ابتسام الشہری کو اتھارٹی کی سرکاری ترجمان اور میڈیا ایڈوائزر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ترجمان کی تقرری میں اتھارٹی کا قدم عوام اور میڈیا کے ساتھ رابطے کے پُل بنانے، مقامی اور غیر ملکی میڈیا کے استفسارات کا جواب دینے اور اپنے سرکاری ذرائع سے دستاویزی معلومات اور اعدادوشمار فراہم کرنے میں اس کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔

ابتسام الشہری کی میڈیا کے شعبے میں گریجوایشن کے ساتھ ابلاغ کے شعبے میں منصوبہ بندی مختلف علمی اور عملی تجربات ہیں۔ انہوں نے متعدد سرکاری اور نجی ایجنسیوں میں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے وزارت تعلیم کی سرکاری ترجمان کے طور پر بھی کام کیا اور بہت سے مقامی اور بین الاقوامی فورمز اور کانفرنسوں میں شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں