مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی انتہا پسندوں کے دھاوے کی مذمت کرتے ہیں: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت خارجہ نے مسجد الاقصیٰ پر قابض اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں انتہا پسندوں کے زبردستی داخلے کی مذمت کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

سعودی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ "ایسے اقدامات تمام بین الاقوامی قوائد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ان سے تمام عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے۔"

سعودی وزارت خارجہ نے قابض اسرائیلی فورسز کو ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئےعالمی برادری پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور اس تنازع کے خاتمے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں