سعودی عرب کی میزبانی میں’ٹورزم لیڈرز‘ کا سب سے بڑا عالمی اجتماع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب عالمی سیاحتی تنظیم کی جانب سے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر 27 ستمبر 2023 بہ روز جمعہ کو دارالحکومت ریاض میں دو روزہ عالمی سیاحتی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔

’سبز سیاحت اور سرمایہ کاری‘ کے عنوان سے یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کانفرنس ہے۔

یہ اہم عالمی ایونٹ سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے جو کہ 2019ء میں عالمی یوم سیاحت کی تقریب کی میزبانی کے چار سال بعد اپنی نوعیت کا دوسرا پروگرام ہے۔

سیاحت اور سرمایہ کاری
سیاحت اور سرمایہ کاری

سیاحت کے عالمی دن کی تقریبات کا آغاز 43 سال پہلے شروع ہونے والے عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے منعقد کی جائیں گی۔ اس میں کئی ممالک کےوزراء سیاحت، کاروباری دنیا کی اہم شخصیات، صنعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ دو روزہ کانفرنس میں گرین سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پر غور کیا جائے گا۔

یہ اہم میزبانی تمام G20 ممالک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں سے ایک اوردنیا میں دوسرے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے ملک کی طرف سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی کوششوں کا حصہ ہے۔

سیاحت
سیاحت

اس موقع پروزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ "ہمیں اس اہم عالمی فورم کی میزبانی کرنے پر فخرہے۔اس سے مملکت کی پوزیشن میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور عالمی سیاحت کے شعبے کے مستقبل کو نئے سرے سے ترتیب دینے میں مملکت کا اہم کردار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں