جنین کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے حملے میں چار فلسطینی شہید، 20 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر قابض فورسز نے حملہ کر کے 4 فلسطینی شہید اور 20 کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج بھاری گولہ بارود اور جنگی ڈرونز کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئی، اسرائیلی فورسز نے کیمپ میں داخل ہوتے ہی فائر کھول دیا اور ڈرونز کا استعمال کیا۔

ظالمانہ کاررروائی میں 3 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک فلسطینی کو غزہ کی پٹی میں گولی مار کر شہید کیا گیا، صہیونی فوج کی جانب سے جنین کیمپ میں بارود کے بے دریغ استعمال سے آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر 20 فلسطینی جھلس کر زخمی ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں