سعودی عرب: برین ڈیڈ افراد کے اعضاء کےعطیہ سے چار افراد کو نئی زندگی مل گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے علاقے عرعر کے پرنس عبدالعزیز بن موسیٰ ہسپتال کی ایک خصوصی طبی ٹیم نے چار مریضوں کے گردے، جگر اور پھیپھڑوں کی پیوند کاری کرکے انہیں نئی زندگی دے دی۔

ان مریضوں کو یہ اعضا برین ڈیڈ افراد کی طرف سے عطیہ کیے گئے تھے۔

ہسپتال کے طبی اور انتظامی عملے نے دماغی طور پر مردہ قرار دیے گئے افراد کے اعضا ان کے لواحقین کی اجازت سے عطیہ کرنے کے بعد ٹرانسپلانٹ کیے۔

سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن نے بتایا کہ دایاں گردہ 50 سالہ مریض میں، بایاں گردہ 47 سالہ مریض میں، جگر 44 سالہ مریض کو لگایا گیا جب کہ پھیپھڑے 45 سالہ مریض میں ٹرانسپلانٹ کیے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں