سعودی عرب کی لیبیا کے لیے امداد کی فراہمی کا عمل جاری

90 ٹن امدادی سامان سے لدا طیارہ بن غازی پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی طرف سے طوفان سے متاثرہ لیبی عوام کی امداد کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

مملکت کی طرف سے 90 ٹن امدادی سامان لے کرایک طیارہ لیبیا پہنچا ہے۔ امدادی سامان میں خوراک، ادویات اور کپڑے شامل ہیں۔

آج بدھ کو پانچواں سعودی امدادی طیارہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لیبیا کے بن غازی شہر کے بینینا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف روانہ ہوا۔ اس میں 90 ٹن خوراک لادا گیا ہے۔

خیال رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے لیبیا میں سیلاب اور طوفان سے متاثرہ شہریوں کی امدادی کے لیے امدادی پل بنانے کی ہدایت کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں