مالک کھڑا دیکھتا رہا اور چور ورکشاپ میں لگی کار لے بھاگا:ویڈیو دیکھیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں گاڑیوں کی دیکھ بھال کرنے والی ورکشاپ کے اندرچوری کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔ چور نے کار کے مالک کے سامنے چوری کی جسارت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کار ورکشاپ کے سامنے کھڑی ہے اور ان میں سے ایک ورکر انجن کی مرمت کا کام کر رہا ہے۔

چور اچانک کار میں گھس گیا۔ اس نے کار اسٹارٹ کی اور اسے لے کر پیچھے کی طرف بھاگ گیا۔ مالک نے گاڑی کو روکنے کی حتیٰ المقدور کوشش کی مگر اور کی تمام تر کوشش بے سود رہی۔

جب وہ گاڑی لے کر فرار ہوا تو اس وقت گاڑی کے انجن کا ہڈ کھلا تھا۔

دوسری طرف پبلک پراسیکیوٹر نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ’ابشر پلیٹ فارم‘ پر گاڑی چوری کی وارداتوں کی تین مراحل میں رپورٹ درج کرا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں