مسک غیر منافع بخش شہر: سعودی نوجوانوں کی آئندہ نسلوں کو بااختیار بنانا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے مرکز میں تعمیرِ نو کا ایک اہم اقدام - محمد بن سلمان غیر منافع بخش شہر جو مسک سٹی کے نام سے زیادہ مشہور ہے - تشکیل پا رہا ہے۔ 2019 میں قائم ہونے والے اس بصیرت افروز منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو اختیار دینے اور اختراعات کا عالمی مرکز بنانا ہے۔

محمد بن سلمان غیر منفعتی شہر منصوبے کے سی ای او ڈیوڈ ہنری نے العربیہ کو بتایا، "مِسک سٹی نوجوانوں پر مرکوز ایک نئی عالمی منزل ہے جس کی بنیاد سعودیوں کی آئندہ نسلوں کو بااختیار بنانے کے لیے رکھی گئی ہے۔ مستند اور ڈیجیٹائزڈ - یہ حقیقی مثبت تبدیلی کا ایک متحرک انجن اور انسان کو مرکزی اہمیت دینے والا ماحولیاتی نظام ہے جہاں نوجوان اور تخلیقی ذہن کے حامل لوگ رہیں، سیکھیں، شیئر کریں اور ترقی کریں۔"

مسک سٹی جو دنیا کا پہلا غیر منافع بخش شہر بنانے کی ایک پرعزم اور تعمیرِنو کی کوشش ہے، کا محرک 2011 میں قائم کردہ مسک فاؤنڈیشن ہے جو مکمل طور پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فراہم کردہ فنڈز سے چلتی ہے۔

اس منصوبے کا بنیادی مقصد سعودی نوجوانوں کی آئندہ نسلوں کو بااختیار بنانا ہے جو سعودی عرب کے ویژن 2030 کا ایک اہم جزو ہے۔ ویژن 2030 کا مقصد ملک کی معیشت کو متنوع بنانا اور جدت اور صنعت کاری کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

ہنری نے مزید کہا، "یہ منصوبہ صرف جدیدترین انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے نہیں بلکہ مواقع پیدا کرنے کے لیے بھی ہے۔ ماسٹر پلان سے لے کر اس میں موجود اثاثہ جات تک شہر کے ہر عنصر کو احتیاط سے تیار کیا گیا ہے تاکہ سعودی نوجوانوں میں تعلیم، کاروباری صلاحیت اور قیادت کو فروغ دیا جائے اور انہیں شہر میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے۔"

مسک سٹی کے مشن کا مرکز تاعمر تربیت کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔

ہنری نے زور دیا، "نوجوانوں کو بااختیار بنانا مسک سٹی کے مشن کا مرکز ہے۔ ہمارے پروگراموں اور اقدامات کا سلسلہ سعودی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ انہیں وہ ہنر و علم فراہم کیا جائے جو مسلسل ترقی کرتی ہوئی جاب مارکیٹ میں بہترین کارکردگی کے لیے ضروری ہے۔"

انہوں نے گفتگو کو یہ کہہ کر تمام کیا، "ہم مستقبل کی صلاحیتوں کی پرورش کرنے اور تمام عمر مسلسل سیکھنے کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے وقف ہیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں