ریاض سے بحیرہ احمر ایئر پورٹ کے لیے ’السعودیہ ‘ کی پروازوں کا آغاز ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحیرہ احمر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سعودیہ ایئر لائن کی پہلی پرواز جمعرات کو ریاض سے پہنچی۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کے بیان کے مطابق السعودیہ ایئر لائن ہفتے میں دو دن جمعرات اور سنیچر کو پروازیں بحیرہ احمر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لیے چلائے گی ۔

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بحیرہ احمر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرواز کا دورانیہ دو گھنٹے سے کم ہے۔

وضاحتی امیج
وضاحتی امیج

جمعرات کو ریاض سے پرواز کا وقت صبح 10 بجکر 50 منٹ مقرر کیا گیا ہے یہ پرواز دوپہر ایک بجکر 35 منٹ پر واپس ہو گی۔

دوسری پرواز ریاض سے ہر سنیچر کو رات بارہ بجکر 50 منٹ پر روانہ ہو گی اور اسی دن سہ پہر تین بج کر 35 منٹ پر واپس ہو گی۔

پروگرام کے مطابق بحیرہ احمر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں توسیع کی جائے گی۔ بین الاقوامی پروازیں آئندہ سال سے شروع ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں