وزراء کے طویل گھنٹے کام سے متعلق سوال کے جواب میں ولی عہد نے کیا جواب دیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی ’فاکس نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے وزراء کے طویل گھنٹے کام کرنے کے سوال کے جواب میں سعودی عرب کی جانب سے حاصل کردہ کامیابیوں کی طرف اشارہ کیا جو وزراء کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ "2022 میں سعودی عرب ’ جی 20‘ میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بن گیا تھا۔ اس سال اگر ہم مجموعی پیداوار میں غیر تیل کے شعبے کی شراکت کو دیکھیں تو ہمارا ملک دوسرا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ہے اور ہم بھارت کے ساتھ اچھےمقابلے میں ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انٹرویو میں کہا کہ سعودی معیشت دنیا میں 17ویں نمبر پر ہے اور ہم 7 کی فہرست میں آ سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی چینل "فاکس نیوز" نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا ایک انٹرویو نشر کیا تھا۔ انہوں نےیہ انٹرویو چینل کے چیف پولیٹیکل براڈکاسٹر بریٹ بائر نے نیوم شہر سے کیا تھا۔

چینل نے ایک میڈیا بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ انٹرویو مملکت کے مستقبل اور امریکا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں مختلف موضوعات کا احاطہ کرے گا اور خصوصی رپورٹ پروگرام میں نشر کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں