سعودی عرب کی پرجوش اور باشعور قیادت کے بارے میں پر امید ہیں: شیخ محمد بن راشد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ وہ سعودی عرب کی پرجوش اور باشعور قیادت کے بارے میں پر امید ہیں۔ شیخ محمد بن راشد نے "ایکس" پر اپنی ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ میں نے فاکس نیوز پر اپنے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان کے انٹرویو کو دیکھا ہے۔ یہ ایک ایسا انٹرویو ہے جس میں سعودی عرب میں کامیابیوں کی مضبوطی اور اپنائے گئے ویژن کی درست سمت کی عکاسی ہوتی ہے۔

دبئی کے حکمران نے مزید کہا کہ ہم مملکت کی کامیابی کے بارے میں پرامید ہیں۔ ہم سعودی عرب کے تعاون سے ایک نئے مشرق وسطیٰ کے بارے میں پر امید ہیں تاکہ یہ ایک عالمی ثقافتی اور اقتصادی مرکز بن جائے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیا جسے عالمی میڈیا کی وسیع کوریج اور توجہ حاصل ہوئی تھی۔

ولی عہد نے انٹرویو میں معاشی پہلو پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مملکت کی معیشت 2022 میں جی 20 ممالک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر تیل کی معیشت اس سال جی 20 میں دوسری تیز ترین ترقی کرنے والی بن جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ سعودی معیشت دنیا میں 17ویں نمبر پر ہے اور ہم 7 کی فہرست میں واپس آ سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں