سعودی عرب کے قومی دن کے موقعے پر پاسپورٹ کے لے خصوصی مہر جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آج ہفتےکے روز 23 ستمبر کو سعودی عرب کے93 ویں قومی دن کے موقع پر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے خصوصی مہر جاری کی ہے۔

یہ مہر مملکت کے قومی دن کے جشن کے پروگراموں میں مسافروں کے مملکت سےروانہ ہونے اور بین الاقوامی راہ داریوں سے سعودی عرب میں داخل ہونے والوں کے پاسپورٹس پر یادگار کے طور پر تیار کی گئی ہے۔

سعودی عرب میں آج ہفتے کو قومی دن پورے قومی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔

یہ دن بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود کے ہاتھوں ملک کے قیام اور اس کے اتحاد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

آج سے 93برس قائم ہونے والے اس مملکت میں عدل ومساوات اور اسلامی شریعت کے اصولوں پر مبنی قوانین رائج کیےگئے۔ آج مملکت خطے اور پوری دنیا میں تمام شعبوں میں ایک موثر طاقت بن چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں