شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کی جانب سے بانی مملکت کے حوالے سے 93 کتابوں کی نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کےبانی شاہ عبد العزیز کے نام سے مملکت میں قائم پبلک لائبریری نے مملکت کے قومی دن کی مناسبت سے بانی سعودی ریاست کے حوالے سے لکھی گئی 93 کتابوں کی نمائش کی۔ آج ہفتے کے روز 23 ستمبر 2023 ء کوان کتب کو زائرین کی طرف سے غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔

لائبریری کے ذریعہ جاری کردہ کتابیں جو سب سے نمایاں ( 93) کتابوں کی نمائش کی گئی۔

ان میں سے بیشتر کتب شاہ عبد العزیزمرحوم کی سوانح حیات کے بارے میں لکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مملکت کے قیام کی تاریخ اور آل سعود کی تاریخ کے بارے میں کتب کے علاوہ سعودی عرب کے بانی کے حوالے سے ایشیاء اور یورپ میں لکھی گئی کتابوں کا ترجمہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

شاہ عبد العزیز پبلک لائبریری کی طرف سے جاری کردہ کتابوں میں کتاب ’الموحد‘ شامل ہے جو بانی مملکت کے لیے ایک دستاویزی کتاب ہے۔اس میں مملکت کی تاریخ اور اس کے قدیم ورثے کا تذکرہ ہے۔ کتاب میں شاہ عبدالعزیز کی یادگار 232 تصاویر ہیں۔اس میں سعودی عرب کی عصری تاریخ اور شاہ عبد العزیز کی سوانح حیات، مختلف حالات اورمملکت کے قیام کے تاریخی مراحل کا ذکر ہے۔ اس کتاب میں شاہ عبد العزیز ال سعود کی مملکت کو متحد کرنے کی مساعی کا ذکر ہے۔

کتاب میں ملک کی تعمیر اور اسے متحد کرنے، جزیرہ نما عرب میں سعودی ریاست کےقیام اور اس کے خطے پر اثرات کا تذکرہ ہے۔ دیدہ زیب طباعت اور پرکشش سرورق پر مشتمل کتاب کو Tomar Stensella Silveira نے ڈیزائن کیا اور یہ سوئٹزرلینڈ میں چھپی اور 262 صفحات پر مشتمل ہے۔

نمائش میں شامل ایک کتاب کا عنوان’ الرعاية الاجتماعية في عهد الملك عبد العزيز‘ ’شاہ عبد العزیز کے دور میں معاشرتی ترقی‘ دیا گیا ہے۔ اس کتاب میں بانی سعودی عرب کے دور میں سعودی عرب کی معاشرتی بہبود اور معاشرتی یکجہتی سے متعلق موضوعات شامل ہیں۔ ۔

مصنف ڈاکٹر یوسف ابراہیم السلوم کی کتاب ’ الملك القائد.. القيادة العسكرية للقائد الملك عبد العزيز آل سعود‘ (کمانڈرلیڈر کنگ: عبدالعزیز آل سعود کی ملٹری لیڈرشپ) میں شاہ عبدالعزیز کی زندگی کے عسکری پہلو پر بحث کی گئی ہے۔ اس میں سعودی عرب کی بادشاہت کو متحد کرنے کے لیے ان کی فوجی قیادت اور عسکری خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

1319ھ سے 1373ھ کے دوران شاہ عبدالعزیز کے دور میں سیکورٹی اور حالات کے بارے میں تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔

کتاب ’ الملك عبد العزيز: قائمه بيبليوغرافية انتقائية‘ [کنگ عبدالعزیز سلیکٹیو بائیوفرافی لسٹ‘ شاہ عبدالعزیز آل سعود مرحوم کے بارے میں مختلف اخبارات اور جرائد میں چھپنے والے مضامین، کانفرنسوں اور یونیورسٹیوں کے پروگرامات میں پیش کیے گئے مقالات کی فہرست کا مجموعہ ہے۔ اس کتاب میں ایسے سات ہزار تحقیقی مقالوں کا ذکر ہے۔ یہ کتاب دو جلدوں میں شائع کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کی طرف سے مملکت کے قومی دن کی مناسبت سے شاہ عبدالعزیز آل سعود کے بارے میں لکھی گئی درجن کتب کی نمائش کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں