لبنانی فوج نے اسرائیلی فورسزپراسموک بموں کے جواب میں آنسو گیس کے گولے داغ دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنانی فوج نے ہفتے کے روز ملک کے جنوب میں واقع علاقے بسطرا میں اسرائیلی فورسز کے اسموک بموں کے حملےکے جواب میں آنسو گیس کے گولے داغے ہیں۔

لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن کے عناصر نے انخلا لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک گشتی دستے پر دھواں بم داغے تھے۔لبنانی فوج کا گشتی دستہ اسرائیلی دشمن کی تعمیر کردہ مٹی کی ایک دیوار کو بلڈوزر سے ہٹا رہا تھا۔ یہ دیوار انخلا لائن کے شمال میں واقع علاقے بسطرا ہی میں تعمیرکی جارہی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنانی فوج کے گشتی دستے نے حملے کا جواب اشک آور گیس کے گولوں سے دیا ہے۔اور اسرائیلی فورسز کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واپس جانے پر مجبور کردیا گیا ہے۔

علاقے میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفیل کے ترجمان آندریا ٹیننٹی نے کہا: ’’آج کشیدگی پائی جارہی ہے۔ہم تناؤ کو کم کرنے اور غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔ فی الحال ہم برسرزمین موجودہیں، صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور علاقے میں امن واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں