فلسطین: مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے میں دو فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اتوار کی صبح مغربی کنارے میں ایک چھاپے میں دو فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے مقبوضہ علاقے میں "انسداد دہشت گردی" کی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔

فلسطینی وزارت نے بتایا کہ طولکرمم قصبے میں دونوں فلسطینی اسرائیلی گولیاں سر پر لگنے سے ہلاک ہو گئے"۔

ایک بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ قصبے کے قریب نور شمس پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران ایک فوجی "گولیوں کے ٹکڑوں سے معمولی زخمی" ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں