خلیج تعاون تنظیم کی ہالینڈ میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خلیج تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے ہالینڈ کے دارلحکومت دی ہیگ میں متعدد سفارت خانوں کے سامنے قرآن کی بے حرمتی کیے جانے کی شدید مذمت کی۔

جاسم البدیوی نے ایک بیان میں کہا کہ اس ناقابل قبول عمل کے نتیجے میں دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی۔

جی سی سی سیکریٹری جنرل نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادی اظہار رائے آڑ میں کی جانے والی اشتعال انگیز سرگرمیوں کو روکنے کے لئے موثر اور فوری اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے یورپی حکومتوں سےمطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ان اقدامات پرقانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ان پر پابندی عاید کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں