اسرائیلی وزیر کا اقوام متحدہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیل کے وزیر سیاحت حایم کاٹز منگل کے روز سعودی عرب کے پہلے اعلیٰ سطح کے سرکاری دورے پرالریاض پہنچے ہیں۔

ان کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کاٹز سعودی عرب میں اسرائیل کے کسی سرکاری وفد کی سربراہی کرنے والے پہلے وزیر ہیں۔وہ الریاض میں اقوام متحدہ کی ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

کاٹز کے دفتر نے کہا کہ دو روزہ دورے میں وہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، اس بات کی وضاحت کیے بغیر کہ اس طرح کے مذاکرات میں کون کون سے ممالک شریک ہورہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر کا یہ تاریخی دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب الریاض نے گذشتہ تین دہائیوں میں پہلی مرتبہ اپنا ایک وفد مقبوضہ مغربی کنارے میں بھیجا ہے جبکہ امریکا اپنے دونوں دیرینہ اتحادیوں اسرائیل اور سعودی عرب پر تعلقات معمول پر لانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

سعودی سفیر نایف السدیری نے آج رام اللہ میں صدر محمود عباس سمیت سینیر فلسطینی حکام کے ساتھ بات چیت کی ہے۔انھیں گذشتہ ماہ فلسطینی علاقوں میں سعودی عرب کا غیرمقیم سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

سعودی سفیر نایف السدیری اور فلسطینی صدر محمود عباس ۔
سعودی سفیر نایف السدیری اور فلسطینی صدر محمود عباس ۔
مقبول خبریں اہم خبریں