سعودی آرٹسٹوں نے الزائمر کے مرض کو فن پاروں میں کیسے پیش کیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

"مجھے آپ کی ضرورت ہے" کے نعرے کے تحت سعودی عرب کے فائن آرٹ کے آرٹسٹون نےمملکت کے دارالحکومت’الریاض‘ میں الزائمر کی بیماری کو فن پاروں میں پیش کرکے اس بیماری کے خطرات کواجاگر کرنے کی منفرد کوشش کی ہے۔

سعودی آرٹیسٹوں کا یہ منفرد تخلیقی عمل ہے جس میں انہوں نے الزائمر کا شکار مریضوں کی تکالیف ، اس کے مختلف مراحل میں اس بیماری کے تناؤ ، ان کے اہل خانہ ، صحت یابی کی امید کے ساتھ ساتھ مجاز حکام کی کوششوں کو فن پاروں میں پیش کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں آرٹسٹون کی ایسوسی ایشن نے ایک نمائش کا انعقاد کیا جس میں "مجھے آپ کی ضرورت ہے" کے نعرے کے تحت الزائمر کی بیماری اور اس کے مراحل کے بارے میں معلوماتی فلمیں پیش کی گئیں ، متعدد نجی شعبوں ، وزارتوں ، نگران اداروں ، معاونیب اور غیر منافع بخش اداروں ، صحت اور تعلیمی اداروں کے مندوبین نے شرکت کی۔

ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی صدر شہزادی مضاوی بنت محمد بن عبد اللہ نے وضاحت کی کہ اس مہم کا آغاز الزائمر کی بیماری کے ساتھ معاشرے کے مختلف طبقات کے درمیان ایسوسی ایشن کی طرف سے آگاہی کے کلچر کو عام کرنے کی کوشش ہے۔

ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کرکے بیماری کے مختلف مراحل ، طول و عرض ، تشخیص اور تناؤ کے طریقوں اور اس کی تازہ ترین پیشرفتوں میں ، الزائمر کی بیماری کے بارے میں معاشرے کے مختلف طبقات میں شعور کو پھیلانے کی کوشش کی جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں