سعودی عرب میں موسیقی کے شعبے کے لیے پیشہ وارانہ ایسوسی ایشن کا قیام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں موسیقی کے شعبے کے لیے پیشہ وارانہ ایسوسی ایشن کی منظوری دی ہے۔

سعودی عرب میں غیر منافع بخش شعبے کی ترقی کے قومی مرکز کے ’سی ای او‘ احمد السویلیم نے موسیقی کے شعبے کےلیے پیشہ ورانہ ایسوایشن کی منظوری دی اور اس کا صدر دفتر دارالحکومت الریاض میں قائم کیا جائے گا۔

ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی ذمہ ہداری موسیقار ممدوح سیف کو سونپی گئی ہے جب کہ شہزادہ سعود بن عبدالمجید وائس چیئرمین،احمد ابو بکر بالفقیہ فائنانس سپروائزر جب کی صالح الشادی اور عماد زارع رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

سوسائٹی کے چیئرمین نے وضاحت کی کہ نئی ایسوسی ایشن کا مقصد موسیقی کے شعبے کو تخلیقی صلاحیتوں کوفروغ دینے اور اسے مملکت میں مستحکم کرنا ہے۔

ایسوسی ایشن ان پیشہ ور ایسوسی ایشنوں میں سے ایک ہے جو وزیر برائے ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان کے ذریعہ منظور شدہ غیر منافع بخش شعبوں میں شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں