سعودی سفیر کی مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی وزیراعظم اشتیہ سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ایلچی نایف السدیری نے بدھ کے روز اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ سے ملاقات کی ہے۔

السدیری مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے دو روزہ دورے پر ہیں۔اسے فلسطینیوں نے امریکا کی قیادت میں اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات استوار کرنے کی کوششوں کے تناظر میں ایک ’’تاریخی سنگ میل‘‘قرار دیا ہے۔

منگل کے روز نایف السدیری نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی تھی اور انھیں مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں سعودی سفیر اور قونصل جنرل کی حیثیت سے اپنے کردارسے متعلق سفارتی اسناد پیش کیں۔

انھوں نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی سے بھی ملاقات کی تھی۔المالکی نے نایف السدیری سے اپنی ملاقات سے قبل ایک بیان میں کہا کہ وہ فلسطین اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ تمام شعبوں میں تعاون کے مزید امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں