طائف گورنری میں انگور اور انار میلے کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی طائف کے گورنر شہزادہ سعود بن نہار کی سرپرستی میں مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل ماجد بن عبداللہ الخلیف نے انگور اور انار کے میلے کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقعے پر طائف گورنری میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے دفتر کے ڈائریکٹر ہانی بن عبدالرحمن القاضی بھی موجود تھے۔

اس موقعے پر الخلیف نے وضاحت کی کہ اس میلے کا مقصد طائف کے موسمی زرعی مصنوعات کے تنوع کو ان کے مختلف تقابلی فوائد کے ساتھ اجاگر کرنا، کسانوں کی مدد کرنا اور ان کی زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا، میلے میں مصنوعات کے علاوہ انگور اور انار کی فصلوں کی نمائش بھی شامل ہے۔

اس موقعے پر القاضی نے وضاحت کی کہ طائف گورنری میں انار کے درختوں کی تعداد تقریباً 220,000 ہے، جو 7670 ایکڑ کے رقبے پر ہیں۔ ان کی پیداوار 5000 ٹن ہے۔ گورنری میں انگور کے درختوں کی تعداد تقریباً 113،000 ہیں جو 3,780 ایکڑ پر پھیلے ہوئے ہیں اور ان کی سالانہ پیداوار 3,500 ٹن سالانہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں