قاہرہ یونیورسٹی کے اندر ملازم نے ساتھی کو قتل کرڈالا

ملازمین اور طلبہ اس وقت حیران رہ گئے جب ایک ملازم نے اپنے ساتھی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر کی قاہرہ یونیورسٹی میں بدھ کی صبح ایک اندوہناک قتل کا واقعہ پیش آگیا۔ ایک یونیورسٹی ملازم نے اپنے ساتھی کو گولی مار کر ابدی نیند سُلا دیا۔

واقعہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرکیالوجی کے اندر یوتھ کیئر بلڈنگ میں پیش آیا۔ عملہ اور طلبہ اس وقت حیران رہ گئے جب ایک ملازم نے اپنے ساتھی پر فائرنگ کر کے اور لاش چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ سکیورٹی سروسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور موقع پر موجود ملازمین اور عینی شاہدین سے پوچھ تاچھ شروع کردی۔

سرویلنس کیمروں کی جانچ پڑتال بھی شروع کردی گئی تاکہ قاتل کے یونیورسٹی میں داخلے اور بھاگنے کی تفصیلات کو معلوم کیا جا سکے۔ پراسیکیوشن نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور قتل کی واردادت کی تحقیقات شروع کرا دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں