امریکا کی مرکزی کمان کی فورسز کی شام میں چھاپا مار کارروائی ؛داعش کا سہولت کار گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کی مرکزی کمان کی فورسز شام کے شمالی علاقے میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ایک سہولت کار ممدوح ابراہیم الحاجی الشیخ کو گرفتار کرلیا ہے۔

امریکی فورسز نے 28 ستمبر کو شمالی شام میں ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے یہ چھاپامار کارروائی کی تھی لیکن داعش کے سہولت کار کی گرفتاری کی اطلاع ہفتے کے روز دی ہے۔

مرکزی کمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس آپریشن کے دوران میں کوئی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔

گذشتہ ہفتے امریکا کی مرکزی کمان کی فورسز نے کہا تھا کہ انھوں نے 25 ستمبر کو ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران میں داعش کے شام میں آپریشنل اور سہولت کار افسر ابو حلیل الفدانی کو گرفتار کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں