عراق میں خونی شادی میں ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراقی صوبہ نینویٰ کے قصبے الحمدانیہ میں ایک شادی ہال میں لگنے والی تباہ کن آگ کے چوتھے دن ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نینویٰ کے محکمہ صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ آگ سے مرنے والوں کی تعداد 104 ہو گئی ہے۔

جبکہ محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل منصور معروف منصور نے واقعے کو بڑا سانحہ قرار دیا۔

ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کی شرکت

انہوں نے تصدیق کی کہ ہال میں ایک ہزار سے زائد افراد جن میں تمام خواتین، بزرگ اور بچوں پر مشتمل خاندان شامل تھے، ہال میں موجود تھے، جس میں شادی کے ایک گھنٹے بعد آگ لگ گئی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ تمام ہسپتال اس وقت الرٹ تھے اور اور اب بھی ہیں حالانکہ متاثرہ افراد کی تعداد بہت زیادہ تھی۔

اس المناک حادثے میں کل اموات کی تعداد کو دیکھا جائے تو ابتدائی طور پر ہال سے 84 لاشیں نکالی گئی تھیں، لیکن بعد میں یہ تعداد بڑھ گئی اور آج یہ تعداد 104 ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں