’’اللہ نے مجھے ٹانگوں کے متبادل مضبوط ہاتھوں سے نوازا ہے، انہی پر عمرہ کروں گا‘‘

قطر ورلڈ کپ کے خصوصی اینکر غانم المفتاح نے کعبہ کا طواف کرسی پر کرنے کے بجائے اپنے ہاتھوں کے سہارے کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

قطر ورلڈ کپ میں عالمی سطح پر شہرت پانے والے خصوصی صلاحیتوں کے حامل ’غانم المفتاح ‘ نے عمرہ ادا کیا ہے۔

قطری شہری غانم محمد المفتاح پیدائشی طور پر نچلے دھڑ سے محروم ہیں سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں اور انہیں ایک ہیرو کے طور پر جانا جاتا ہے۔

گذشتہ برس قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر 18 سالہ غانم المفتاح نے افتتاحی تقریب میں امریکی فنکار مورگن فری مین کے ہمراہ مثالی مکالمہ پیش کیا۔

غانم المفتاح نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران کعبہ کا طواف کرسی پر کرنے کے بجائے اپنے ہاتھوں کے سہارے کیا۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیت بھی پڑھی جس کا ترجمہ ہے’ اللہ تعالی کسی پراس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا‘۔

 غانم المفتاح پیدائشی طور پرجس مرض میں مبتلا ہیں وہ دنیا میں نادر ہے: بشکریہ سبق

غانم المفتاح کا کہنا تھا ’کیا ہوا اگر میری ٹانگیں نہیں ہیں، میرے رب نے مجھے عظیم نعمت مضبوط ہاتھوں سے تو نوازا ہے جو میرے لیے ٹانگوں کے متبادل ہیں اور میں ان پرہی طواف بیت اللہ کروں گا۔

المسجد الحرام کی انتظامیہ نے انہیں عمرہ کی ادائیگی کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے بھی مدد کی تاکہ وہ آرام سے اپنے ہاتھوں کی مدد سے طواف بیت اللہ کر سکیں۔

واضح رہے غانم المفتاح پیدائشی طور پر جس مرض میں مبتلا ہیں وہ دنیا میں نادر ہے۔ 25 ہزار افراد میں سے کوئی ایک اس مرض کا شکار ہو سکتا ہے جس میں نو مولود کے نچلے دھڑ کی نشو ونما نہیں ہوتی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں