سعودی معیشت

سعودی عرب میں گاڑی کی بروقت انشورنس نہ کرانے والوں کی شامت آگئی

محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کے بیمہ کے حوالے سے چیکنگ کے لیے آن لائن خود کار نظام فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیمہ نہ کرانےوالے گاڑی مالکان کو ایک سو سے ڈیڑھ سو ریال تک جرمانہ ہوگا۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے کہا کہ گاڑیوں کا بیمہ نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمے کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی انشورنس کی تصدیق کے لیے خودکار نگرانی کے نظام کو استعمال کیا جائے گا۔

بیمہ پالیسی سڑکوں پر چلنے والی تمام گاڑیوں پر براہ راست لاگو کی جائے گی۔ اس ضابطے کا اطلاق مملکت کے تمام شہروں اور گورنریوں میں ہوگا۔ جبکہ گاڑی کی درست انشورنس کا ہر پندرہ دن بعد معائنہ کیا جائے گا اور انشورنس نہ کرانے والے گاڑی مالکان کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

گاڑیوں کی انشورنس کی درستگی کے بارے میں استفسار کرنے کا طریقہ کار 5 مراحل کے ذریعے طے کیا گیا تھا۔ شہری ’ابشر‘ ایپ سے یا آن لائن اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوکر گاڑیوں کی انشورنس کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ اسکے لیے شہریوں کو ابشر ایپ پر اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہو کر گاڑیوں کی سروسز پر جا کر گاڑی کی انشورنس کی درستگی کا انتخاب کریں گے، اس کے بعد مطلوبہ فیلڈز کو پُر کرنا ہوگا اور آئی ڈی نمبر اور گاڑی کا پلیٹ نمبر داخل کرناہوگا۔ْ

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹریفک قانون میں شامل ترامیم میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ گاڑیوں کا درست انشورنس نہ ہونا خلاف ورزی ہے جس کے لیے کم از کم 100 ریال اور زیادہ سے زیادہ 150 ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔

۔سعودی عرب میں جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں، شہریوں اور رہائشیوں دونوں کو ٹریفک کے ضوابط اور ہدایات پر عمل کرنے اور ٹریفک حادثات کے دوران اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی گاڑیوں کو محفوظ رکھنے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں