سعودی نوجوانوں میں گیمنگ ٹیلنٹ کی ترقی کے لیے نیوم، میسلورڈ گیم ڈیو چیلنج کااجراء

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

سعودی عرب کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل شہری منصوبہ نیوم نے مشرق اوسط سے تعلق رکھنے والے معروف موبائل گیم اسٹوڈیو میسلورڈ کے ساتھ مل کر نیوم گیم تیاری کا تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔

یہ پائلٹ پروگرام حال ہی میں الریاض میں گیم ڈویلپرز کی اگلی نسل کو بااختیار بنانے کے مقصد کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔اس اقدام کا مقصد سعودی عرب میں نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ پول کو بروئے کار لانا ہے۔اس کا ہدف 15 سے 17 سال کی عمر کے طلبہ ہیں۔نیوم گیم ڈیو چیلنج طلبہ کو سیکھنے ، ڈیزائن بنانے، اور بالآخر اپنے موبائل گیمز کا سفر شروع کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم پیش کرتا ہے اور ویژن 2030 کے تحت معیشت کو متنوع بنانے کے اہداف کے عین مطابق ہے۔یہ سعودی عرب کی علاقائی سطح پر موبائل گیمز کی تیاری کے مرکز کے طور پر ترقی کی بھی حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ 2003ء میں قائم ہونے والا موبائل گیم اسٹوڈیو میسلورڈ مسلسل موبائل گیمنگ میں جدت طرازی میں قائدانہ کردارادا کر رہا ہے۔اس میں دلکش گیمز کا پورٹ فولیو اور نوجوان ٹیلنٹ کی نشوونما کا عمل بھی ایک تسلسل سے جاری ہے۔ اس اسٹوڈیو کو 2022 میں پاکٹ گیمر کی جانب سے مشرق اوسط اور شمالی افریقا کے خطے کے ٹاپ 30 ڈویلپرز اور پبلشرز میں شامل کیا گیا تھا جبکہ اس کے بانی کو 2023 میں موبائل گیم لیجنڈ کا ایوارڈ ملا تھا۔

میسلورڈ کے بانی نور خریس نے کہا:’’اس تبدیلی کے لیے نیوم کے ساتھ شراکت داری ایک اہم قدم ہے۔ ہمارا مشترکہ ویژن سعودی عرب میں گیم ڈویلپرز کی اگلی نسل کو بااختیار بنانا ہے۔ نوجوانوں میں موبائل فون کی ملکیت میں تیزی سے اضافے کے ساتھ، اب ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور فروغ دینے کا مناسب موقع ہے‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ’’میں ذاتی طور پر سعودی عرب میں اس سنگ بنیاد منصوبہ کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں‘‘۔نیوم میں مستقبل پر توجہ مرکوز کرنے والی کمیونٹی کی تعمیر کا ویژن تعلیم اور جدت طرازی کے لیے میسلورڈ کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔ نیوم گیم ڈیو چیلنج طلبہ کو علم کی منتقلی اور سعودی عرب کے موبائل گیمنگ منظرنامے کو تیز کرنے کے لیے عملی تجربے اور تعلیمی ترقی کا امتزاج پیش کرے گا‘‘۔

نیوم میں میڈیا انڈسٹریز، انٹرٹینمنٹ اور کلچر کے منیجنگ ڈائریکٹر وین بورگ نے کہا:’’میسلورڈ کے ساتھ ہماری شراکت داری نوجوانوں کی ذہنی نشوونما اور سعودی عرب میں ڈیجیٹل جدت طرازی کو فروغ دینے کے لیے نیوم کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ نیوم گیم ڈیو چیلنج کا مقصد تبدیلی لانا، مملکت کے نوجوان ٹیلنٹ کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور گیم ڈویلپمنٹ کے لیے ایلیٹ گلوبل میڈیا مرکز بننے کے ہمارے مشن کو آگے بڑھانا ہے‘‘۔

ان کے بہ قول طلبہ کو میسلورڈ ٹیم کی رہ نمائی سے فائدہ اٹھانے کا انوکھا موقع ملے گا،اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہ عالمی گیمنگ مارکیٹ میں تکنیکی رہنمائی اور انمول بصیرت حاصل کریں۔ اس پروگرام کا اختتام دسمبر میں الریاض میں طالب علموں اور ان کے والدین کے لیے ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب کے ساتھ ہوگا۔

فاتح ٹیم کے اسکول کو نیوم گیمنگ منی لیب سے نوازا جائے گا جس میں ہارڈویئراورسافٹ ویئر کا امتزاج ہوگا تاکہ طلبہ گیم منصوبوں پرکام کرسکیں اور سعودی عرب میں موبائل گیم ڈویلپمنٹ انڈسٹری میں جدت طرازی اور ترقی کی مزید حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں