سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر سعودی عرب کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے واقعے کی مذمت پر بیان جاری کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سویڈن حکومت کی طرف سے انتہا پسندوں کو قرآن مجید کی بے حرمتی کی اجازت دینا انتہائی افسوسناک ہے‘۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’متعدد یورپی ممالک میں اس طرح کے وقعات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں‘۔

وزارت خارجہ نے سویڈن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشتعال، نفرت اور تفرقہ پیدا کرنے والے اس طرح کے وقعات کی فوری روک تھام کرتے ہوئے انتہا پسندوں کو اجازت نامے جاری نہ کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں