دبئی روڈ انفراسٹرکچر کی توسیع کے لیے 689 ملین درہم کا منصوبہ تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات نے دبئی میں ٹریفک کو بغیر کسی تعطل کے رواں دواں رکھنے کے لیے سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں 689 اماراتی درہم حسہ سٹریٹ کے اوورہالنگ کے منصوبے پر خرچ کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق اس خطیر رقم کے خرچ کرنے کا مقصد شہری تحفظ کے ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلتا رکھنا ہے۔ بتایا گیا ہے حسہ سٹریٹ ترقیاتی منصوبہ دبئی کے حکمران اور نائب صدر امارات شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کا ایک سلسلہ ہے۔

دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چئیرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو مجموعی ترقیاتی منصوبے کا حصہ قرار دیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت حصۃ سٹریٹ کے دونوں اطراف میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے چار چار لین قائم کی جائیں گیں۔ سڑک کی اس وسعت کے نتیجے میں ایک گھنٹے میں 8 ہزار گاڑیاں اور چھ ہزار چالیس لوگ اپنی رہائش گاہوں اور کاروباری مراکز کی طرف اپنی آمد و رفت جاری رکھ سکیں گے۔

سڑکوں کے اس تعمیر نو کے منصوبے کی مجموعی لمبائی ساڑھے 13 کلومیٹر پر محیط ہو گی۔ اس میں دو پلوں کی تعمیر بھی شامل ہوگی جب کہ پیدل چلنے والوں کو سڑک عبور کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

آر ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور بورڈ آف ڈائریکٹر کے سربراہ کے مطابق حسہ سٹریٹ کا یہ منصوبہ دبئی کے انفراسٹرکچر کی ترقی کا اہم ترین منصوبہ ہے اس کے مکمل ہونے سے دبئی کی کئی رہائشی آبادیوں حتی کہ دیہات کو بھی فائدہ ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size