دمام میں اسکول بس سےاترتے ہوئے بچے کی موت کی تحقیقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی مشرقی گورنری دمام میں محکمہ تعلیم نے ایک اسکول بس سے اترتے ہوئے گاڑی تلے کچلے جانے سے ایک بچے کی موت کے واقعے کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

دمام میں محکمہ تعلیم کے ترجمان سعید الباحص نے معاصر عزیز’ سبق‘ کو بتایا کہ یہ خبر درست ہے کہ دمام میں ایک اسکول بس سے بچے کے اترنے کے دوران گر کر اس کی موت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم اور دیگر ادارے اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

الباحص نے تصدیق کی کہ مشرقی علاقے میں ایجوکیشن جنرل ایڈمنسٹریشن کی نمائندہ سکیورٹی اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ اس معاملے کی انکوائری کررہی ہے۔

جبکہ مشرقی گورنری میں محکمہ تعلیم کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے مغربی دمام ایجوکیشن آفس کے ابو داؤد پرائمری اسکول میں پڑھنے والے طالب علم "البراء بن احمد ابو شقاف" کے اہل خانہ سے بچے کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں