سعودی چیف آف سٹاف کی ریاض میں بحرینی ہم منصب سے ملاقات

فوجی تعلقات کی مضبوطی پر تبادلۂ خیال، حوثی ڈرون حملے کے زخمیوں کی عیادت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے چیف آف اسٹاف نے اتوار کے روز ریاض میں اپنے بحرینی ہم منصب سے بات چیت کی اور دونوں حکام نے دارالحکومت میں زیرِ علاج زخمی بحرینی فوجیوں کی عیادت بھی کی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب کے لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور بحرین کے لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر النعیمی نے فوجی محاذ پر تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعد ازاں جرنیلوں نے پرنس سلطان ملٹری میڈیکل سٹی میں گذشتہ ہفتے حوثیوں کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے بحرینی فوجیوں کی عیادت کی۔

النعیمی نے فوجیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں