نیٹ فلکس سعودیہ کی مختصر فلموں کا نیا مجموعہ ریلیز کرنے کے لیے تیار

پیشکش میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھائی جانے والی پروڈکشنز شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

نیٹ فلکس کی "نیو سعودی وائسز" نامی فلمی مجموعے کا دوسرا ایڈیشن جمعہ کو ریلیز ہو گا۔

مجموعہ میں 14 مختصر فلمیں ہیں جو ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی گئیں جن میں 48 گھنٹے کے فلم میکنگ چیلنج کے فاتحیں کا کام بھی شامل ہیں۔

ان میں علی سعید کا "اولڈ فون نمبر" اور حسین المطلق کا "زبرجد" ڈرامہ بھی شامل ہیں جو ماضی سے چمٹے رہنے والے ایک کردار کی نشوونما کا موضوع دریافت کرتا ہے۔

ایوارڈ یافتہ مصنف فیصل بوہیشی کی "محبت میں مبتلا ہونے کا آخری موقع" ایک ایسے بوڑھے کی کہانی پر مبنی ہے جسے اس کی پہلی محبت 50 سال کے طویل عرصے کے بعد ملتی ہے۔

افسانوی صنف کی فلموں میں رنیم اور دانا المہندس کی "اے سوئنگ" شامل ہیں جو ایک 10 سالہ لڑکی کے جنگل میں ایک طلسمی جھولے کی تلاش کے سفر پر مبنی ہے جس کے بارے میں اس کا والد اسے بتاتا تھا۔

نورا ابو شوشہ کی فلم "لکی یو آر مائن" ازدواجی زندگی کے ناگفتہ (اَن کہے) چیلنجوں کو ظاہر کرتی ہے جب کہ محمد باقر کی "ٹی لیف" اس درد اور ندامت کی داستان ہے جو ناکام رشتوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔

مجموعہ کی دیگر فلموں میں ماجد زی سمان کی "ریکوئیم"، فہد العتیبی کی "فارورڈ" اور خالد زیدان کی "عثمان" شامل ہیں۔

ترکی، شرقِ اوسط اور افریقہ کے لیے نیٹ فلکس کی کانٹینٹ ڈائریکٹر نوحہ الطیب نے کہا، "دوسری جلد صرف مختصر فلموں کا مجموعہ نہیں بلکہ یہ ناگفتہ کہانیوں کا جشن اور ابھرتے ہوئے فلم سازوں کی تخلیقی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔"

انہوں نے کہا، فلمیں "سرحدوں کو عبور کرتی اور ناظرین کو سعودی ثقافت کی خوبصورتی اور حرکیات کا تجربہ کرنے کا موقع دیتی ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ عظیم کہانیاں کہیں سے بھی آ سکتی ہیں اور کسی کو بھی پسند آ سکتی ہیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں