سعودی عرب میں ہوا کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے 240 مقامات پر آلات نصب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ہوا میں آلودگی کا جائزہ لینے کے لیے 240 مقامات پر آلات نصب کردیے گئے ہیں۔ ان آلات کی مدد سے رئیل ٹائم میں ہوا میں پائی جانے والی آلودگی اور معیار کا جائزہ لیا جا سکے گا۔ 240 آلات مملکت کے مختلف علاقوں میں نصب کیے گئے ہیں۔ جہاں ماحولیاتی آلودگی ماپنے والے آلات ڈیٹا مرتب کر کے رپورٹ کریں گے۔

ان آلات کی مدد سے ہر 5 منٹ بعد ماحولیات سے متعلق اپڈیٹس فراہم ہوسکے گی .یہ اہتمام مملکت نے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے کیے ہیں۔

پوری مملکت میں نصب کیے گئے آلات ہوا میں پائے جانے والے 22 مختلف اجزا کا جائزہ لیں گے جو کہ ماحولیاتی پالیسی سازی میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ان ماحولیاتی مراکز کا ایک مقصد عوام میں ماحول سے متعلق شعور کو بیدار رکھنا ہے تاکہ جہاں جہاں ضرورت ہو آلودگی کے تدارک کے لیے کوششیں ممکن بنائی جا سکیں۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پراجیکٹ کے سربراہ علی القانی نے آلات کی تنصیب کا یہ کام گنجان آبادیوں کو خیال میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ نیز صنعتی علاقوں میں ممکنہ ماحولیاتی اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ آلات نصب کیے گئے ہیں۔

علی القانی نے کہا کہ جس جگہ بھی ماحولیاتی مسائل کی نشاندہی ہوگی تو متعلقہ مراکز فوری اقدامات کریں گے۔ ضرورت کے مطابق ماحولیات سے متعلقہ قواعد اور ضوابط کے مطابق انتظامی کارروائی بھی کی جائے گی۔

شہریوں کی آگاہی کے لیے ایک ویب سائٹ بھی شروع کی گئی ہے تاکہ وقفے وقفے سے آنے والی رپورٹس سے شہری براہِ راست آگاہ ہوتے رہے۔ جلد ہی موبائل فون ایپ متعارف کرائی جائے گی جس کی مدد سے شہری ماحولیاتی تبدیلیوں سے آگاہی حاصل کرسکے گے۔صنعتی شہروں کو لگاتار ماحولیات سے متعلق آگاہ رکھا جائے گا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں