سعودی عرب میں معلمات کی گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق، 6 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مغربی سعودی عرب کے شہر العیس ینبع میں خواتین اساتذہ کی پک اینڈ ڈراپ کی گاڑی کو ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ٹیچر جاں بحق اور چار معلمات سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں جائے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے میں گاڑی الٹ گئی۔ ویڈیو کلپ میں ایئر ایمبولینس کی آمد، سول ڈیفنس کے عملے میکنزم اور ایمبولینسز کی موجودگی کو بھی دکھایا گیا ہے۔

دوسری طرف مدینہ منورہ ہیلتھ کلسٹر کے سرکاری ترجمان عبدالرحمن حمودہ نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ منگل کی صبح پیش آیا۔ چھ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔

انہوں نے مزید کہا متعلقہ حکام کو رپورٹ موصول ہونے کے بعد صحت کی سہولیات کی تیاری میں اضافہ کیا گیا ہے اس حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں